حدیث نمبر: 3801
نَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، نَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، نَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، نَا الْمُثَنَّى بْنُ الصَّبَّاحِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ ، أَنَّهُ سَأَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " عَنْ وَأُولاتُ الأَحْمَالِ أَجَلُهُنَّ أَنْ يَضَعْنَ حَمْلَهُنَّ سورة الطلاق آية 4 ، أَمُبْهَمَةٌ هِيَ لِلْمُطَلَّقَةِ ثَلاثًا ، أَوْ لِلْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا ، قَالَ : هِيَ لِلْمُطَلَّقَةِ ثَلاثًا ، وَالْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا " .محمد محی الدین
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس آیت کے بارے میں دریافت کیا: ”اور حاملہ عورتوں کی عدت کا اختتام ان کے ہاں بچے کی پیدائش پر ہو گا۔“ یہ مبہم ہے کہ یہ تین طلاق یافتہ عورت کے لیے ہے یا بیوہ کے لیے ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ تین طلاق یافتہ عورت اور بیوہ دونوں کے لیے ہے۔“