سنن الدارقطني
كتاب الطهارة— پاکی کا بیان
بَابُ مَا رُوِيَ فِي فَضْلِ الْوُضُوءِ وَاسْتِيعَابِ جَمِيعِ الْقَدَمِ فِي الْوُضُوءِ بِالْمَاءِ باب: : وضو کی فضیلت اور وضو کے دوران پورے پاؤں تک اچھی طرح پانی پہنچانے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
نا أَبُو الْقَاسِمِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نا عَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ ، نا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، نا لَيْثٌ ، نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَابِطٍ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ ، أَوْ عَنْ أَخِي أَبِي أُمَامَةَ ، قَالَ : رَأَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَوْمًا عَلَى أَعْقَابِ أَحَدِهِمْ مثل مَوْضِعِ الدِّرْهَمِ ، أَوْ مثل مَوْضِعِ الظُّفُرِ لَمْ يُصِبْهُ الْمَاءُ ، فَجَعَلَ يَقُولُ : " وَيْلٌ لِلأَعْقَابِ مِنَ النَّارِ " . فَكَانَ أَحَدُهُمْ يَنْظُرُ ، فَإِنْ رَأَى مَوْضِعًا لَمْ يُصِبْهُ الْمَاءُ أَعَادَ الْوُضُوءَ.عبدالرحمن بن سابط نے سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے، یا شاید سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے بھائی کے حوالے سے یہ بات نقل کی ہے: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ لوگوں کو دیکھا (وضو کرتے ہوئے)، ان میں سے کسی شخص کی ایڑھی کے، ایک درہم جتنے یا شاید ایک ناخن جتنے، حصہ تک پانی نہیں پہنچا تھا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمانا شروع کیا: ”بعض ایڑھیوں کے لیے جہنم کی بربادی ہے۔“ (راوی بیان کرتے ہیں:) ”آدمی کو اس بات کا جائزہ لے لینا چاہیے، اگر وہ کوئی ایسی جگہ دیکھے، جہاں تک پانی نہیں پہنچا، تو وہ دوبارہ وضو کرے۔“