حدیث نمبر: 3795
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي الطَّيِّبِ ، نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ الزُّبَيْدِيُّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى مَنْ نَوَّرَ اللَّهُ الإِيمَانَ فِي قَلْبِهِ ، فَلْيَنْظُرْ إِلَى أَبِي هِنْدَ ، وَقَالَ : أَنْكِحُوهُ وَأَنْكِحُوا إِلَيْهِ ، وَكَانَ حَجَّامًا " .محمد محی الدین
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”جو شخص ایسے فرد کو دیکھنا چاہتا ہو، جس کے دل کو اللہ نے ایمان سے منور کر دیا ہو، وہ ابوہند کو دیکھ لے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کی شادی کروا دو اور (اپنی کسی لڑکی کا) اس کے ساتھ رشتہ کر دو۔“ راوی بیان کرتے ہیں: وہ شخص پچھنے لگانے کا کام کرتا تھا۔