حدیث نمبر: 3788
نَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ ، نَا أَبُو سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، نَا الْحَارِثُ بْنُ عِمْرَانَ الْجَعْفَرِيُّ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " تَخَيَّرُوا لِنُطَفِكُمْ لا تَضَعُوهَا إِلا فِي الأَكْفَاءِ " ، قَالَ الأَشَجُّ : " تَخَيَّرُوا لِنُطَفِكُمْ ، وَأَنْكِحُوا الأَكْفَاءَ ، وَأَنْكِحُوا إِلَيْهِمْ ".محمد محی الدین
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اپنے نطفے کے لیے بہترین (یعنی نیک بیویاں) اختیار کرو اور اسے صرف کفو میں رکھو۔“ اشج نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اپنے نطفے کے لیے بہترین (یعنی نیک بیویاں) اختیار کرو اور کفو میں نکاح کرو، اور ان (کفو والوں) کے ساتھ نکاح کرواؤ۔“