حدیث نمبر: 3781
نَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرِ بْنِ مَطَرٍ ، نَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ ، نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " الْمَرْأَةُ تَقُولُ لِزَوْجِهَا : أَطْعِمْنِي أَوْ طَلِّقْنِي ، وَيَقُولُ عَبْدُهُ : أَطْعِمْنِي وَاسْتَعْمِلْنِي ، وَيَقُولُ وَلَدُهُ : إِلَى مَنْ تَكِلُنَا ؟ " .محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”عورت اپنے شوہر سے یہ کہے گی: تم مجھے کھانے کے لیے دو، ورنہ مجھے طلاق دے دو، آدمی کا غلام یہ کہے گا: پہلے تم مجھے کھانے کے لیے دو، پھر مجھ سے کام لینا، اور اولاد یہ کہے گی: تم مجھے کس کے آسرے پر چھوڑ رہے ہو؟“