حدیث نمبر: 3774
نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى الْقَطَّانُ ، نَا عَمْرُو بْنُ حُمْرَانَ ، نَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ " أَنَّ زَوْجَ بَرِيرَةَ إِذْ خُيِّرَتْ كَانَ مَمْلُوكًا لِبَنِي الْمُغِيرَةِ ، لَكَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَيْهِ فِي طُرُقِ الْمَدِينَةِ يَتْبَعُهَا يَتَرَضَّاهَا ، وَإِنَّ دُمُوعَهُ تَتَحَادَرُ عَلَى لِحْيَتِهِ ، وَهِيَ تَقُولُ لا حَاجَةَ لِي فِيكَ " .محمد محی الدین
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب بریرہ رضی اللہ عنہا کو اختیار دیا گیا، تو اس کا شوہر بنو مغیرہ کا غلام تھا، مجھے یہ بات اچھی طرح یاد ہے کہ وہ مدینہ منورہ کے راستوں میں بریرہ رضی اللہ عنہا کو راضی کرنے کے لیے اس کے پیچھے جا رہا تھا، اس کے آنسو اس کی داڑھی پر بہہ رہے تھے، لیکن بریرہ رضی اللہ عنہا یہی کہہ رہی تھی: ”مجھے تمہاری کوئی ضرورت نہیں ہے۔“