حدیث نمبر: 3772
نَا نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ الْهَمْدَانِيُّ ، نَا عَبْدَةُ ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، وَقَتَادَةَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، " أَنَّ زَوْجَ بَرِيرَةَ كَانَ عَبْدًا أَسْوَدَ لِبَنِي الْمُغِيرَةِ يَوْمَ أُعْتِقَتْ ، وَاللَّهِ لَكَأَنِّي بِهِ فِي طُرُقِ الْمَدِينَةِ وَنَوَاحِيهَا ، وَإِنَّ دُمُوعَهُ لَتَتَحَدَّرُ عَلَى لِحْيَتِهِ يَتْبَعُهَا يَتَرَضَّاهَا لِتَخْتَارَهُ فَلَمْ تَفْعَلْ " .محمد محی الدین
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: بریرہ رضی اللہ عنہا کا شوہر، بنو مغیرہ کا سیاہ فام غلام تھا، جس دن بریرہ رضی اللہ عنہا کو آزاد کیا گیا، اللہ کی قسم، مجھے آج بھی وہ منظر اچھی طرح یاد ہے کہ وہ مدینہ منورہ کے راستوں اور گلیوں سے جا رہا تھا، اس کے آنسو اس کی داڑھی پر بہہ رہے تھے، وہ بریرہ رضی اللہ عنہا کو راضی کرنے کے لیے اس کے پیچھے جا رہا تھا، تاکہ بریرہ اسے اختیار کر لے، لیکن اس نے ایسا نہیں کیا۔