حدیث نمبر: 3754
نَا نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادٍ ، نَا أَبُو مُوسَى ، نَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، بِإِسْنَادِهِ ، قَالَتْ : وَكَانَتْ تَحْتَ عَبْدٍ فَلَمَّا أَعْتَقْتُهَا ، قَالَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنْ شِئْتِ أَنْ تَمْكُثِي تَحْتَ هَذَا الْعَبْدِ ، وَإِنْ شِئْتِ أَنْ تُفَارِقِيهِ فَارَقْتِهِ " .محمد محی الدین
یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: وہ (بریرہ رضی اللہ عنہا) ایک غلام کی بیوی تھی، جب سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اسے آزاد کیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”اگر تم چاہو، اس غلام کی بیوی رہو، اور اگر چاہو، تو اس سے علیحدگی اختیار کر لو۔“