حدیث نمبر: 3751
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، نَا حَمَّادُ بْنُ مَسْعَدَةَ ، عَنِ ابْنِ مَوْهَبٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، " أَنَّهُ كَانَ لَهَا غُلامٌ وَجَارِيَةٌ فَأَرَادَتْ عِتْقَهُمَا ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : ابْدَئِي بِالْغُلامِ " .محمد محی الدین
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں منقول ہے: ان کا ایک غلام اور ایک کنیز تھی، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے انہیں آزاد کرنے کا ارادہ کیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پہلے غلام کو آزاد کرو۔“