حدیث نمبر: 3705
نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَسَنِ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي حَسَّانَ ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نَا الْوَلِيدُ ، وَعُمَرُ يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الْوَاحِدِ ، قَالا : نَا الأَوْزَاعِيُّ ، عَنِ الزُّبَيْدِيِّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، أَنَّ عُوَيْمِرَ الْعَجْلانِيَّ ، قَالَ لِرَجُلٍ مِنْ قَوْمِهِ : " سَلْ لِي رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ رَجُلٍ وَجَدَ مَعَ امْرَأَتِهِ رَجُلا فَذَكَرَ قِصَّةَ الْمُتَلاعِنَيْنِ ، وَقَالَ فِيهِ : فَتَلاعَنَا فَفَرَّقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَهُمَا ، وَقَالَ : لا يَجْتَمِعَانِ أَبَدًا " .محمد محی الدین
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: عویمر عجلانی نے اپنے قبیلے کے ایک فرد سے یہ کہا: ”تم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسے شخص کے بارے میں دریافت کرو، جو اپنی بیوی کے ساتھ کسی اور فرد کو پاتا ہے۔“ اس کے بعد انہوں نے لعان کرنے والوں کا واقعہ بیان کیا، جس میں یہ الفاظ ہیں: ان دونوں نے لعان کیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کے درمیان علیحدگی کر وا دی اور ارشاد فرمایا: ”یہ دونوں کبھی اکٹھے نہیں ہو سکتے۔“