حدیث نمبر: 3701
نَا أَبُو بَكْرٍ ، نَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، وَأَبُو إِبْرَاهِيمَ الْمُزَنِيُّ ، قَالا : عَنِ الشَّافِعِيِّ ، قَالَ : " إِذَا أَسْلَمَ وَتَحْتَهُ أُخْتَانِ خُيِّرَ أَيَّهُمَا شَاءَ ، فَإِنِ اخْتَارَ وَاحِدَةً ثَبَتَ نِكَاحُهَا ، وَانْفَسَخَ نِكَاحُ الأُخْرَى ، وَسَوَاءٌ كَانَ نَكَحَهُمَا فِي عُقْدَةٍ أَوْ فِي عَقْدٍ " .محمد محی الدین
امام شافعی فرماتے ہیں: جب کوئی شخص مسلمان ہو اور اس کی بیویاں سگی بہنیں ہوں، تو وہ شخص ان دونوں میں سے کسی ایک، جسے وہ چاہے، اختیار کر لے گا، تو اس عورت کے ساتھ اس کا نکاح برقرار رہے گا، دوسری عورت کے ساتھ اس کا نکاح فسخ ہو جائے گا، اس میں اس حوالے سے فرق نہیں ہو گا (اسلام قبول کرنے سے پہلے) اس نے ان دونوں کے ساتھ ایک ساتھ شادی کی تھی یا ایک کے بعد دوسری کی تھی۔