حدیث نمبر: 3700
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى الْخَشَّابُ ، نَا عَمْرُو بْنُ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، أَنَّهُ سُئِلَ عَنِ الْحَرْبِيِّ يُسْلِمُ وَتَحْتَهُ أُخْتَانِ ، قَالَ : " لَوْلا الْحَدِيثُ الَّذِي جَاءَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيَّرَهُ ، لَقُلْتُ : يُمْسِكُ الأُولَى " .محمد محی الدین
اوزاعی سے ایسے حربی شخص کے بارے میں دریافت کیا گیا، جو دو بہنوں کا شوہر ہو، تو انہوں نے فرمایا: ”اگر اس بارے میں وہ حدیث نہ ہوتی، جس میں یہ منقول ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسی صورت میں شوہر کو اختیار دیا تھا، تو میں یہ فتویٰ دیتا کہ وہ شخص (اس عورت کے ساتھ رہے گا، جس کے ساتھ) پہلے شادی ہوئی تھی۔“