حدیث نمبر: 3699
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا مُعَلَّى ، نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، نَا أَبُو وَهْبٍ الْجَيْشَانِيُّ ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ فَيْرُوزَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : أَسْلَمْتُ وَعِنْدِي أُخْتَانِ ، فَسَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَأَمَرَنِي أَنْ أُفَارِقَ إِحْدَاهُمَا " .محمد محی الدین
ضحاک بن فیروز دیلمی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: جب میں نے اسلام قبول کیا، تو میرے نکاح میں دو بہنیں تھیں، میں نے اس بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ہدایت کی: ”میں ان دونوں میں سے ایک سے علیحدگی اختیار کر لوں۔“