حدیث نمبر: 3696
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلَى الْوَرَّاقُ ، نَا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ ، نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي وَهْبٍ الْجَيْشَانِيِّ ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ فَيْرُوزَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : أَسْلَمْتُ وَعِنْدِي أُخْتَانِ ، فَأَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أُطَلِّقَ إِحْدَاهُمَا " ،.محمد محی الدین
ضحاک بن فیروز دیلمی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: جب میں نے اسلام قبول کیا، تو میرے نکاح میں دو بہنیں تھیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ہدایت کی: ”میں ان دونوں میں سے ایک کو طلاق دے دوں۔“