حدیث نمبر: 3691
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ ، نَا غَسَّانُ بْنُ عُبَيْدٍ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، وَالْكَلْبِيِّ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ الْحَارِثِ ، يَرْفَعُهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّ رَجُلا مِنْ بَنِي أَسَدٍ أَسْلَمَ وَعِنْدَهُ ثَمَانِ نِسْوَةٍ ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " اخْتَرْ مِنْهُنَّ أَرْبَعًا " ، فَجَعَلَ يَقُولُ : أَقْبِلِي يَا فُلانَةُ مَرَّتَيْنِ ، أَدْبِرِي يَا فُلانَةُ أَدْبِرِي يَا فُلانَةُ.محمد محی الدین
قیس بن حارث کلبی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں مرفوع حدیث نقل کرتے ہیں: بنو اسد سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اسلام قبول کیا، اس کی آٹھ بیویاں تھیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”تم ان میں سے چار کو اختیار کر لو۔“ تو وہ صاحب کہنے لگے: ”اے فلاں عورت! تم آ جاؤ، اے فلاں عورت! تم آ جاؤ، اے فلاں عورت! تم چلی جاؤ، اے فلاں عورت! تم چلی جاؤ۔“