حدیث نمبر: 3685
نَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحٍ ، نَا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ ، نَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ سَعِيدٍ . ح وَنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ ، نَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أنا سَعِيدٌ . ح وَنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِيُّ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَكْرٍ ، نَا سَعِيدٌ ، نَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : أَسْلَمَ غَيْلانُ بْنُ سَلَمَةَ وَتَحْتَهُ عَشْرُ نِسْوَةٍ فِي الْجَاهِلِيَّةِ وَأَسْلَمْنَ مَعَهُ ، فَأَمَرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " أَنْ يَخْتَارَ مِنْهُنَّ أَرْبَعًا " ، قَالَ الرَّمَادِيُّ : هَكَذَا يَقُولُ أَهْلُ الْبَصْرَةِ.محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا غیلان بن سلمہ رضی اللہ عنہ نے جب اسلام قبول کیا، تو ان کی زمانہ جاہلیت میں دس بیویاں تھیں، ان خواتین نے بھی ان کے ساتھ اسلام قبول کیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ ہدایت کی: ”وہ ان میں سے چار کو اختیار کر لیں۔“ رمادی نامی راوی بیان کرتے ہیں: اہل بصرہ نے اسی طرح بیان کیا ہے۔