حدیث نمبر: 3676
نَا نَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ ، نَا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ ، نَا هُشَيْمٌ ، نَا حَجَّاجٌ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، أَنَّ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ ، " كَتَبَ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فِي مُسَلْسَلٍ يَخَافُ عَلَى امْرَأَتِهِ مِنْهُ ، فَكَتَبَ إِلَيْهِ ، أَنْ يُؤَجِّلَ سَنَةً فَإِنْ بَرَأَ ، وَإِلا فَرَّقَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ امْرَأَتِهِ " .
محمد محی الدین

عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو مسلسل کے بارے میں خط لکھا تھا، جس کی وجہ سے اس کی بیوی کو نقصان ہونے کا اندیشہ تھا، سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے انہیں جواب میں لکھا: ”اسے ایک سال کی مہلت دی جائے، اگر وہ ٹھیک ہو جائے، تو ٹھیک، ورنہ اس کے اور اس کی بیوی کے درمیان علیحدگی کر وا دی جائے۔“

حوالہ حدیث سنن الدارقطني /  كتاب النكاح / حدیث: 3676
تخریج حدیث «أخرجه سعيد بن منصور فى ((سننه)) برقم: 2019، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3676، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 18235»