حدیث نمبر: 3673
نَا نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا عِيسَى بْنُ أَبِي حَرْبٍ ، نَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، نَا شُعْبَةُ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، قَالَ : " قَضَى عُمَرُ فِي الْبَرْصَاءِ ، وَالْجَذْمَاءِ ، وَالْمَجْنُونَةِ ، إِذَا دُخِلَ بِهَا فُرِّقَ بَيْنَهُمَا ، وَالصَّدَاقُ لَهَا لِمَسِيسِهِ إِيَّاهَا ، وَهُوَ لَهُ عَلَى وَلِيِّهَا ، قَالَ : قُلْتُ : أَنْتَ سَمِعْتَهُ ؟ ، قَالَ : نَعَمْ " .محمد محی الدین
سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے برص، جذام، جنون کا شکار خاتون کے بارے میں یہ فیصلہ دیا تھا کہ اگر اس کا شوہر اس کے ساتھ صحبت کر لیتا ہے، تو ان دونوں میاں بیوی کے درمیان علیحدگی کر وا دی جائے گی، عورت کو مرد کے صحبت کرنے کی وجہ سے مہر ملے گا، اور مرد وہ مہر عورت کے سرپرست سے وصول کرے گا۔