حدیث نمبر: 3671
نَا أَبُو عَلِيٍّ الْحُسَيْنُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ جَعْفَرٍ الْكَوْكَبِيُّ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ أَبُو الْخَصِيبِ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ ، نَا أَبُو جَعْفَرٍ الْمَنْصُورُ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " اجْتَنِبُوا فِي النِّكَاحِ أَرْبَعَةً : الْجُنُونَ ، وَالْجُذَامَ ، وَالْبَرَصَ " .محمد محی الدین
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”چار طرح کے لوگوں سے شادی کرنے سے بچو: جنون (پاگل پن)، جذام (کوڑھ)، برص (پھلہری)۔“
ثنا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ الْمِصْرِيُّ ، نَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَيُّوبَ ، نَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجَرْمِيُّ ، نَا مَحْبُوبُ بْنُ مُحْرِزٍ التَّمِيمِيُّ ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ النَّخَعِيِّ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " أَمَرَ الْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا أَنْ تَعْتَدَّ فِي غَيْرِ بَيْتِهَا إِنْ شَاءَتْ " ، لَمْ يُسْنِدْهُ غَيْرُ أَبِي مَالِكٍ النَّخَعِيِّ ، وَهُوَ ضَعِيفٌ ، وَمَحْبُوبٌ ، ضَعِيفٌ أَيْضًا.محمد محی الدین
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیوہ عورت کو یہ ہدایت کی کہ ”اگر وہ چاہے، تو اپنے گھر کے علاوہ کسی دوسری جگہ عدت بسر کر سکتی ہے۔“ اس روایت کو ابومالک نخعی کے علاوہ اور کسی نے سند کے ساتھ نقل نہیں کیا اور یہ راوی ضعیف ہے۔ اس روایت کا دوسرا راوی محبوب (بن محرز تمیمی) بھی ضعیف ہے۔