نَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ بْنُ الْمُهْتَدِي بِاللَّهِ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ ، نَا أَبِي ، قَالَ : وَنا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ ، قَالا : نَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي الأَسْوَدِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " بَعَثَ مَحْمِيَةَ بْنَ جُزْءٍ وَرَجُلَيْنِ آخَرِينَ إِلَى مَيْمُونَةَ يَخْطُبُهَا وَهِيَ بِمَكَّةَ ، فَرَدَّتْ أَمْرَهَا إِلَى أُخْتِهَا أُمِّ الْفَضْلِ ، فَرَدَّتْ أُمُّ الْفَضْلِ إِلَى الْعَبَّاسِ ، فَأَنْكَحَهَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " .سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے محمیہ بن جزء اور دو افراد کو سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے پاس بھیجا، تاکہ انہیں (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے) نکاح کا پیغام دیں، سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا اس وقت مکہ میں مقیم تھیں، انہوں نے یہ ذمہ داری اپنی بہن سیدہ ام فضل رضی اللہ عنہا کو سونپی، سیدہ ام فضل رضی اللہ عنہا نے یہ ذمہ داری (اپنے شوہر اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا) سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کو سونپی، تو سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کا نکاح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کر دیا۔