حدیث نمبر: 3658
نَا ابْنُ مَنِيعٍ ، نَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ ، نَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " تَزَوَّجَ مَيْمُونَةَ حَلالا ، وَبَنَى بِهَا حَلالا ، وَكُنْتُ الرَّسُولَ بَيْنَهُمَا " .محمد محی الدین
سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت حالت احرام میں نہیں تھے، اور جب سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کی رخصتی ہوئی، اس وقت بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم حالت احرام میں نہیں تھے، میں نے ان دونوں کے درمیان قاصد کا فریضہ سرانجام دیا تھا۔