حدیث نمبر: 3654
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِشْكَابَ ، وَالْحَسَنُ بْنُ يَحْيَى ، وَالْحَسَنُ بْنُ أَبِي يَحْيَى ، قَالُوا : نَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، نَا أَبِي ، قَالَ ، سَمِعْتُ أَبَا فَزَارَةَ ، يُحَدِّثُ عَنْ يَزِيدَ ، عَنْ مَيْمُونَةَ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " تَزَوَّجَهَا حَلالا وَبَنَى بِهَا حَلالا " .محمد محی الدین
سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب ان کے ساتھ شادی کی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت حالت احرام میں نہیں تھے، اور جب سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کی رخصتی ہوئی، تو اس وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم حالت احرام میں نہیں تھے۔