حدیث نمبر: 3645
نَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ، نَا يَعْقُوبُ بْنُ سُفْيَانَ ، نَا ابْنُ بُكَيْرٍ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَيُّوبَ ، عَنْ إِيَاسِ بْنِ عَامِرٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، قَالَ : " نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْمُتْعَةِ ، قَالَ : وَإِنَّمَا كَانَتْ لِمَنْ لَمْ يَجِدْ فَلَمَّا أنزل ، النِّكَاحُ ، وَالطَّلاقُ ، وَالْعُدَّةُ ، وَالْمِيرَاثُ بَيْنَ الزَّوْجِ وَالْمَرْأَةِ نسخت " .محمد محی الدین
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے متعہ سے منع کیا ہے، راوی بیان کرتے ہیں: ”یہ اجازت ان لوگوں کے لیے تھی، جو نکاح نہیں کر سکتے تھے، جب میاں بیوی کے درمیان نکاح، طلاق، عدت، اور وراثت کے احکام نازل ہو گئے، تو (متعہ کی اجازت) منسوخ ہو گئی۔“