حدیث نمبر: 3643
نَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي دَاوُدَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، نَا أَبُو نُعَيْمٍ ، نَا الْبَرَاءُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَبُو نُصْرَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ عُمَرَ ، " نَهَى عَنِ الْمُتْعَةِ الَّتِي فِي النِّسَاءِ ، وَقَالَ : إِنَّمَا أَحَلَّ اللَّهُ ذَلِكَ لِلنَّاسِ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَالنِّسَاءُ يَوْمَئِذٍ قَلِيلٌ ، ثُمَّ حَرَّمَ عَلَيْهِمْ بَعْدُ ، فَلا أَقْدِرُ عَلَى أَحَدٍ يَفْعَلُ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا فَتَحِلُّ بِهِ الْعُقُوبَةُ " .محمد محی الدین
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے خواتین کے ساتھ متعہ کرنے سے منع کر دیا، انہوں نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں اسے لوگوں کے لیے حلال قرار دیا تھا، اس وقت خواتین کی تعداد کم تھی، پھر اسے لوگوں کے لیے حرام قرار دے دیا گیا، اب اگر کوئی شخص اس فعل کا ارتکاب کرے گا، تو اسے سزا ملے گی۔“