حدیث نمبر: 3639
نَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْوَرَّاقُ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ الْقَزَّازُ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حُمْرَانَ ، نَا عَوْفٌ ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، نَا أَبُو هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ مِنْ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ أَنْ يُرَى رِعَاءُ الشَّاءِ رُءُوسَ النَّاسِ ، وَأَنْ يُرَى الْحُفَاةُ الْعُرَاةُ الْجُوَّعُ يَتَبَارَوْنَ فِي الْبُنْيَانِ ، وَأَنْ تَلِدَ الأَمَةُ رَبَّهَا " .
محمد محی الدین

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کی نشانیوں میں یہ بات شامل ہے: بکریوں کے چرواہے لوگوں کے حکمران بن جائیں گے، اور برہنہ پاؤں، برہنہ جسم (یعنی کم لباس والے) بھوکے لوگ ایک دوسرے کے مقابلے میں بلند عمارات تعمیر کریں گے، اور کنیز اپنے آقا کو جنم دے گی۔“

حوالہ حدیث سنن الدارقطني /  كتاب النكاح / حدیث: 3639
تخریج حدیث «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 50، 4777، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 9، 10 ، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2244، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 159، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4698، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4994 ، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5843، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 64، 4044، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3639، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 9251، 9632، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 4025، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 30945، 38712»