نَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى ، نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ . ح وَنا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَنَّاطُ ، نَا أَبُو هَاشِمٍ ، نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ . ح وَنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْوَكِيلِ بْنِ مُحَمَّدٍ النَّحَّاسُ ، نَا أَيُّوبُ بْنُ حَسَّانَ الْوَاسِطِيُّ ، نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَأَةَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " رَدَّ زَيْنَبَ ابْنَتَهُ عَلَى أَبِي الْعَاصِ بْنِ الرَّبِيعِ بِنِكَاحٍ " ، هَذَا لا يُثْبَتُ وَحَجَّاجٌ لا يُحْتَجُّ بِهِ ، وَالصَّوَابُ حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَدَّهَا بِالنِّكَاحِ الأَوَّلِ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ مَالِكٌ عَنِ الزُّهْرِيّ فِي قِصَّةِ صَفْوَانَ بْنِ أُمَيَّةَ.عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی صاحبزادی سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کا سیدنا ابوالعاص بن ربیع رضی اللہ عنہ کے ساتھ دوبارہ نکاح پڑھوایا تھا۔ یہ روایت ثابت نہیں ہے، حجاج نامی راوی (کی نقل کردہ روایت کو دلیل کے طور پر پیش نہیں کیا جا سکتا)، درست روایت وہ ہے، جسے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے نقل کیا ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سابقہ نکاح کی بنیاد پر ہی سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کو (ان کے شوہر کے پاس) بھیج دیا تھا، امام مالک نے زہری کے حوالے سے صفوان بن امیہ کے واقعے میں اسے نقل کیا ہے۔