حدیث نمبر: 3622
حَدَّثَنَا ابْنُ مَخْلَدٍ ، نَا ابْنُ زَنْجُوَيْهِ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا مَعْمَرٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : أَرَادَ الْمُغِيرَةُ بْنُ شُعْبَةَ أَنْ يَتَزَوَّجَ ، فَذَكَرَ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : " اذْهَبْ فَانْظُرْ إِلَيْهَا فَإِنَّهُ أَحْرَى أَنْ يُؤْدَمَ بَيْنَكُمَا ، قَالَ : فَفَعَلَ ذَلِكَ ، قَالَ : فَتَزَوَّجَهَا فَذَكَرَ مِنْ مُوَافَقَتِهَا " ، الصَّوَابَ عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ بَكْرٍ الْمُزَنِيِّ .محمد محی الدین
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے شادی کرنے کا ارادہ کیا، انہوں نے اس بات کا تذکرہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم جا کر اس عورت کو دیکھ لو، کیونکہ اس کے نتیجے میں تم دونوں کے درمیان محبت پیدا ہو گی۔“ راوی بیان کرتے ہیں: انہوں نے ایسا ہی کیا، پھر اس خاتون کے ساتھ شادی کر لی، اس کے بعد راوی نے ان کی موافقت کا ذکر کیا ہے، صحیح یہ ہے: یہ روایت ثابت کے حوالے سے بکر مزنی سے منقول ہے۔