حدیث نمبر: 3621
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، نَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ ، نَا أَبُو شِهَابٍ ، عَنْ عَاصِمٍ . ح وَنا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ ، نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ الأَحْوَلِ ، عَنْ بَكْرٍ الْمُزَنِيِّ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ ، قَالَ : " خَطَبْتُ امْرَأَةً فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : نَظَرْتَ إِلَيْهَا ؟ ، قُلْتُ : لا ، قَالَ : فَانْظُرْ إِلَيْهَا فَإِنَّهُ أَحْرَى أَنْ يُؤْدَمَ بَيْنَكُمَا " ، وَقَالَ أَبُو شِهَابٍ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ خَطَبْتُ امْرَأَةً ، وَالْبَاقِي مِثْلُهُ.محمد محی الدین
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے ایک خاتون کو نکاح کا پیغام بھیجا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت کیا: ”کیا تم نے اسے دیکھا ہے؟“ میں نے عرض کی: ”نہیں۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے دیکھ لو، کیونکہ اس طرح تم دونوں کے درمیان محبت پیدا ہو جائے گی۔“ ابوشہاب نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: میں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! میں نے ایک خاتون کو نکاح کا پیغام بھیجا ہے۔“ اس کے بعد کے الفاظ حسب سابق ہیں۔