حدیث نمبر: 3617
نَا إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَضْلِ الزَّيَّاتُ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِدْرِيسَ ، نَا أَبُو إِسْحَاقَ الأَسْلَمِيُّ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ نَضْرَةَ بْنِ أَبِي نَضْرَةَ الْغِفَارِيِّ ، " أَنَّهُ تَزَوَّجَ امْرَأَةً بِكْرًا فِي سِتْرِهَا فَوَجَدَهَا حَامِلا ، فَفَرَّقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَهُمَا ، وَأَعْطَاهَا الصَّدَاقَ بِمَا اسْتَحَلَّ مِنْ فَرْجِهَا ، وَقَالَ : إِذَا وَضَعَتْ فَأَقِيمُوا عَلَيْهَا الْحَدَّ " .محمد محی الدین
سیدنا بصرہ بن ابوبصرہ غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے ایک کنواری لڑکی کے ساتھ اسے دیکھے بغیر شادی کر لی، بعد میں انہوں نے اس لڑکی کو حاملہ پایا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں میاں بیوی کے درمیان علیحدگی کروا دی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس لڑکی کو مہر دلوایا، کیونکہ اس کی شرمگاہ کو حلال کیا گیا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب یہ بچے کو جنم دے، تو اس پر حد جاری کر دینا۔“