حدیث نمبر: 3609
نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَبُو أُمَيَّةَ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ نَا مُعَلَّى بْنُ مَنْصُورٍ ، نَا ابْنُ الْمُبَارَكِ ، أنا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ ، " أَنَّهَا كَانَتْ تَحْتَ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ جَحْشٍ فَمَاتَ بِأَرْضِ الْحَبَشَةِ ، فَزَوَّجَهَا النَّجَاشِيُّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَأَمْهَرَهَا عَنْهُ أَرْبَعَةَ آلافٍ ، وَبَعَثَ بِهَا إِلَيْهِ مَعَ شُرَحْبِيلَ بْنِ حَسَنَةَ " .محمد محی الدین
عروہ، سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں نقل کرتے ہیں: وہ عبیداللہ بن جحش کی اہلیہ تھیں، عبیداللہ کا انتقال حبشہ میں ہو گیا، تو نجاشی نے سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کی شادی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کر دی اور اپنی طرف سے چار ہزار درہم مہر کے طور پر انہیں ادا کیے، اور پھر سیدنا شرحبیل بن حسنہ رضی اللہ عنہ کے ہمراہ انہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں (مدینہ منورہ) بھجوایا۔