حدیث نمبر: 3608
نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ ، نَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أنا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ ، " أَنَّهَا كَانَتْ عِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَحْشٍ فَهَلَكَ عَنْهَا ، وَكَانَتْ مِمَّنْ هَاجَرَ إِلَى أَرْضِ الْحَبَشَةِ ، فَزَوَّجَهَا النَّجَاشِيُّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَهِيَ عِنْدَهُمْ بِأَرْضِ الْحَبَشَةِ " ، قَالَ الرَّمَادِيُّ : كَذَا قَالَ عَبْدُ الرَّزَّاقِ : وَإِنَّمَا هُوَ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ جَحْشٍ الَّذِي مَاتَ عَلَى النَّصْرَانِيَّةِ.محمد محی الدین
عروہ، سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں نقل کرتے ہیں: وہ پہلے عبداللہ بن جحش کی اہلیہ تھیں، ان کا انتقال ہو گیا، سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا نے حبشہ کی سرزمین کی طرف ہجرت کی تھی، تو نجاشی نے ان کی شادی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کر دی، وہ اس وقت ان لوگوں کے پاس حبشہ میں مقیم تھیں۔ عبدالرزاق نامی راوی نے یہ بات نقل کی ہے: سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کا پہلا شوہر عبیداللہ بن جحش تھا، جو عیسائی ہو کر مرا تھا۔