حدیث نمبر: 3598
نَا ابْنُ أَبِي دَاوُدَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ ، نَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى . ح وثنا ابْنُ أَبِي دَاوُدَ أَيْضًا ، نَا عُبَيْدُ بْنُ هَاشِمٍ الْكَرْمَانِيُّ ، نَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ ، قَالا : نَا شَرِيكٌ ، عَنْ أَبِي هَارُونَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لَيْسَ عَلَى الْمَرْءِ جُنَاحٌ أَنْ يَتَزَوَّجَ مِنْ مَالِهِ بِقَلِيلٍ أَوْ كَثِيرٍ إِذَا أَشْهَدَ " .محمد محی الدین
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آدمی جب گواہ بنا لے، تو اسے کوئی گناہ نہیں ہو گا کہ وہ اپنے تھوڑے مال (کے بطور مہر ہونے) کے عوض میں شادی کرتا ہے یا زیادہ مال کے مہر ہونے کے عوض میں شادی کرتا ہے۔“