حدیث نمبر: 3597
نَا أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ يَحْيَى الآدَمِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الْحَمَّالُ ، نَا أَبُو نُعَيْمٍ ، نَا شَرِيكٌ ، عَنْ أَبِي هَارُونَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لَيْسَ عَلَى الرَّجُلِ جُنَاحٌ أَنْ يَتَزَوَّجَ بِمَالِهِ بِقَلِيلٍ أَوْ كَثِيرٍ إِذَا أَشْهَدَ " .محمد محی الدین
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”آدمی جب گواہ بنا لے، تو اسے کوئی گناہ نہیں ہو گا کہ وہ اپنے تھوڑے سے مال (کے بطور مہر ہونے) کے عوض میں شادی کرتا ہے یا زیادہ مال کے مہر ہونے کے عوض میں شادی کرتا ہے۔“