حدیث نمبر: 3588
نَا أَبُو مُحَمَّدٍ دَعْلَجٌ نَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، نَا مُسَدَّدٌ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " تُسْتَأْمَرُ الْيَتِيمَةُ فِي نَفْسِهَا ، وَإِذْنُهَا سُكُوتُهَا " .محمد محی الدین
ابوبردہ اپنے والد (سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ) کے حوالے سے نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یتیم لڑکی سے اس کی ذات کے بارے میں مرضی معلوم کی جائے گی، اور اس کا اذن اس کی خاموشی ہو گی۔“