حدیث نمبر: 3587
نَا دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَالِحٍ الإِصْطَخْرِيُّ ، نَا مُسَدَّدٌ ، نَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا بُرْدَةَ ، يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " تُسْتَأْمَرُ الْيَتِيمَةُ فَإِنْ سَكَتَتْ فَهُوَ إِذْنٌ ، وَإِنْ أَنْكَرَتْ لَمْ تُكْرَهْ " ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ ابْنُ فُضَيْلٍ وَوَكِيعٌ وَيَحْيَى بْنُ آدَمَ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ وَأَبُو قُتَيْبَةَ وَغَيْرُهُمْ عَن يُونُسَ بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ.
محمد محی الدین

ابوبردہ اپنے والد (سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ) کے حوالے سے نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یتیم لڑکی سے اس کی مرضی معلوم کی جائے گی، اگر وہ خاموش رہے، تو یہ اجازت شمار ہو گی، اور اگر وہ انکار کرے، تو اسے مجبور نہیں کیا جائے گا۔“ ابن فضیل، وکیع، یحییٰ بن آدم، عبداللہ بن داؤد، ابوقطیبہ اور دیگر راویوں نے اسے یونس بن ابواسحاق کے حوالے سے نقل کیا ہے۔

حوالہ حدیث سنن الدارقطني /  كتاب النكاح / حدیث: 3587
تخریج حدیث «أخرجه ابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 4085، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 2717، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2231، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 13805، 13815، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3586، 3587، 3588، 3589، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 19825»