حدیث نمبر: 3574
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ الْحَنَفِيُّ ، نَا عَبْدَانُ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، نَا الأَوْزَاعِيُّ ، أَنَّ يَحْيَى بْنَ أَبِي كَثِيرٍ ، حَدَّثَهُ ، أَنَّ أَبَا سَلَمَةَ ، حَدَّثَهُ ، قَالَ : حَدَّثَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ ، فَقَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لا تُنْكَحُ الثَّيِّبُ حَتَّى تُسْتَأْمَرَ ، وَلا تُنْكَحُ الْبِكْرُ حَتَّى تُسْتَأْذَنَ ، وَإِذْنُهَا الصُّمُوتُ " .محمد محی الدین
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ثیبہ (بیوہ یا مطلقہ) کا نکاح اس وقت تک نہ کیا جائے، جب تک اس کی مرضی نہ معلوم کر لی جائے، اور کنواری کا نکاح اس وقت تک نہ کیا جائے، جب تک اس سے اذن نہ لیا جائے، اور اس کا اذن خاموشی ہے۔“