نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا أَبُو أَحْمَدَ عَلِيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْقُوهُسْتَانِيُّ نَا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ ، أنا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُرَّةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لا تُنْكَحُ الْبِكْرُ حَتَّى تُسْتَأْذَنَ ، وَلِلثَّيِّبِ نَصِيبٌ مِنْ أَمْرِهَا مَا لَمْ تَدْعُ إِلَى سَخْطَةٍ ، فَإِنْ دَعَتْ إِلَى سَخْطَةٍ ، وَكَانَ أَوْلِيَاؤُهَا يَدْعُونَ إِلَى الرِّضَا ، رُفِعَ ذَلِكَ إِلَى السُّلْطَانِ " ، قَالَ إِسْحَاقُ : قُلْتُ لِعِيسَى : آخِرُ الْحَدِيثِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؟ ، قَالَ : هَكَذَا الْحَدِيثُ فَلا أَدْرِي.سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کنواری لڑکی کی شادی اس وقت تک نہ کی جائے، جب تک اس سے اجازت نہ لی جائے، اور ثیبہ کو اپنی ذات کے بارے میں اختیار ہے، جب تک وہ ناراضگی کی طرف دعوت نہ دے، اگر وہ ناراضگی کی طرف بلاتی ہے اور اس کے سرپرست رضامندی کی طرف بلاتے ہیں، تو یہ مقدمہ حاکم وقت کے سامنے پیش ہو گا۔“ اسحاق کہتے ہیں: میں نے عیسیٰ سے دریافت کیا: روایت کا آخری حصہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے؟ انہوں نے جواب دیا: ”مجھے نہیں پتہ، ویسے روایت اسی طرح ہے۔“