حدیث نمبر: 3570
حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْقَاسِمِ الأَصْبَهَانِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ رَاشِدٍ ، نَا مُوسَى بْنُ عَامِرٍ ، نَا الْوَلِيدُ ، قَالَ : قَالَ ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، أَخْبَرَنِي نَافِعٌ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، " أَنَّ رَجُلا زَوَّجَ ابْنَتَهُ بِكْرًا فَكَرِهَتْ ذَلِكَ ، فَأَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَدَّ نِكَاحَهَا " ، لا يُثْبَتُ هَذَا عَنِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، وَالصَّوَابُ حَدِيثُ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ حُسَيْنٍ ، وَقَدْ تَقَدَّمَ.محمد محی الدین
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے اپنی کنواری بیٹی کی شادی کی، اس لڑکی کو رشتہ پسند نہیں تھا، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، تو نبی نے اس کے نکاح کو کالعدم قرار دیا۔ یہ روایت ابن ابی ذئب کے حوالے سے نافع سے منقول ہونے کے اعتبار سے ثابت نہیں ہے، درست یہ ہے کہ یہ ابن ابی ذئب کے حوالے سے عمر بن حسین سے منقول ہے، جیسا کہ پہلے گزر چکا ہے۔