حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الأُبُلِّيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سُلَيْمَانَ الصَّنْعَانِيُّ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جُوتِيٍّ ، وَنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جُوتِيٍّ ، نَا أَبِي ، نَا عَبْدُ الْمَلِكِ الذِّمَارِيُّ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ هِشَامٍ صَاحِبِ الدَّسْتُوَائِيِّ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، " أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَدَّ نِكَاحَ بَكْرٍ وَثَيِّبٍ أَنْكَحَهُمَا أَبُوهُمَا وَهُمَا كَارِهَتَانِ ، فَرَدَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نِكَاحَهُمَا " ، هَذَا وَهْمٌ مِنَ الذِّمَارِيِّ ، وَتَفَرَّدَ بِهَذَا الإِسْنَادِ ، وَالصَّوَابُ عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنِ الْمُهَاجِرِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ مُرْسَلٌ ، وَهِمَ فِيهِ الذِّمَارِيُّ عَنِ الثَّوْرِيِّ وَلَيْسَ بِقَوِيٍّ .سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک کنواری لڑکی اور ایک ثیبہ عورت دونوں کے نکاح کو کالعدم قرار دیا تھا، ان کے والد نے ان دونوں کی شادی کی تھی، ان دونوں کو (یہ رشتے) پسند نہیں تھے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے نکاح کو کالعدم قرار دیا۔ شیخ فرماتے ہیں: اسے نقل کرنے میں ذماری نامی راوی کو وہم ہوا ہے، وہ اس سند کے ساتھ اسے نقل کرنے میں منفرد ہیں، صحیح یہ ہے کہ روایت یحییٰ بن ابوکثیر کے حوالے سے مہاجر بن عکرمہ کے حوالے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مرسل روایت کے طور پر منقول ہے۔