حدیث نمبر: 3562
ثنا عَبْدُ الْغَافِرِ بْنُ سَلامَةَ ، نَا أَبُو شُرَحْبِيلَ عِيسَى بْنُ خَالِدٍ ، نَا أَبُو الْمُغِيرَةِ ، نَا الأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، قَالَ : " فَرَّقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ امْرَأَةٍ وَزَوْجِهَا وَهِيَ بَكْرٌ ، أَنْكَحَهَا أَبُوهَا وَهِيَ كَارِهَةٌ " .محمد محی الدین
عطاء بن ابی رباح بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک عورت اور اس کے شوہر کے درمیان علیحدگی کروا دی، وہ عورت کنواری تھی، اس کے والد نے اس کی شادی کی تھی، اس عورت کو یہ رشتہ پسند نہیں تھا۔