حدیث نمبر: 3560
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ ، نَا مُعَلَّى ، نَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ . ح وثنا عَلِيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمُسْتَمْلِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَاسَرْجِسِيُّ ، نَا إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ ، أنا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، نَا الأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، أَنَّ رَجُلا زَوَّجَ ابْنَةً لَهُ بِكْرًا وَهِيَ كَارِهَةٌ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَأَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَدَّ نِكَاحَهَا " ، الصَّحِيحُ مُرْسَلٌ ، وَقَوْلُ شُعَيْبٍ وَهْمٌ .محمد محی الدین
عطاء بن ابی رباح بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ایک شخص نے اپنی کنواری بیٹی کی شادی کر دی، وہ لڑکی اس رشتے کو ناپسند کرتی تھی، وہ نبی کی خدمت میں حاضر ہوئی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے نکاح کو کالعدم قرار دیا۔ شیخ فرماتے ہیں: صحیح یہ ہے کہ یہ روایت مرسل ہے اور شعیب نامی راوی کا قول وہم ہے۔