حدیث نمبر: 3554
نَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي يَحْيَى كُرَيْنِبُ ، نَا أَبُو يَعْقُوبَ الأَفْطَسُ أَخُو أَبِي مُسْلِمٍ الْمُسْتَمْلِيُّ ، نَا هُشَيْمٌ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ خَنْسَاءَ بِنْتَ خِذَامٍ أَنْكَحَهَا أَبُوهَا وَهِيَ كَارِهَةٌ ، فَأَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لَهُ ، " فَرَدَّ نِكَاحَهَا ، فَتَزَوَّجَهَا أَبُو لُبَابَةَ بْنُ عَبْدِ الْمُنْذِرِ ، فَجَاءَتْ بِالسَّائِبِ بْنِ أَبِي لُبَابَةَ وَكَانَتْ ثَيِّبًا " .
محمد محی الدین

سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدہ خنساء بنت خذام رضی اللہ عنہا کے والد نے اس کی شادی کر دی، (اس شوہر کو) وہ خاتون ناپسند کرتی تھیں، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے نکاح کو کالعدم قرار دیا، پھر سیدنا ابولبابہ بن عبدالمنذر نے اس کے ساتھ شادی کی، اور اس کے ہاں سیدنا ابولبابہ کے صاحبزادے سائب پیدا ہوئے، وہ خاتون ثیبہ (بیوہ یا مطلقہ) تھیں۔

حوالہ حدیث سنن الدارقطني /  كتاب النكاح / حدیث: 3554
درجۂ حدیث محدثین: مرسل
تخریج حدیث «مرسل ، وأخرجه سعيد بن منصور فى ((سننه)) برقم: 566، 567، 568، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 13801، 13803، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3553، 3554، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 10303، 10304، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 16202، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 644»