حدیث نمبر: 3552
نَا أَبُو الْقَاسِمِ بْنُ مَنِيعٍ ، نَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْكُوفِيُّ ، نَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنْ حَجَّاجِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدَّتِهِ خَنْسَاءَ بِنْتِ خِذَامِ بْنِ خَالِدٍ ، قَالَ : كَانَتْ أَيِّمًا مِنْ رَجُلٍ فَزَوَّجَهَا أَبُوهَا رَجُلا مِنْ بَنِي عَوْفٍ ، فَحَنَّتْ إِلَى أَبِي لُبَابَةَ بْنِ عَبْدِ الْمُنْذِرِ ، فَارْتَفَعَ شَأْنُهَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَبَاهَا أَنْ يُلْحِقَهَا بِهَوَاهَا، فَتَزَوَّجَتْ أَبَا لُبَابَةَ " .محمد محی الدین
سیدہ خنساء رضی اللہ عنہا کے بارے میں منقول ہے: وہ بیوہ تھیں، ان کے والد نے بنو عوف سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے ساتھ ان کی شادی کر دی، وہ خاتون ابولبابہ بن عبدالمنذر کے ساتھ شادی کرنا چاہتی تھیں، اس کا معاملہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا گیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے والد کو یہ ہدایت کی کہ وہ اس کی شادی اس کی خواہش کے مطابق کریں، اس خاتون نے سیدنا ابولبابہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ شادی کر لی۔