حدیث نمبر: 3551
نَا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْبَاهِلِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ بُدَيْلٍ ، نَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، نَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنِي الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، وَمُجَمِّعِ ابْنَيْ يَزِيدَ قَالا : أَنْكَحَ خِذَامٌ ابْنَتَهُ خَنْسَاءَ وَهِيَ كَارِهَةٌ رَجُلا وَهِيَ ثَيِّبٌ ، " فَأَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لَهُ فَرَدَّ نِكَاحَهَا " .محمد محی الدین
سیدنا عبدالرحمن بن یزید رضی اللہ عنہ اور سیدنا مجمع بن یزید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: سیدنا خذام رضی اللہ عنہ نے اپنی صاحبزادی خنساء کی شادی کر دی، وہ خاتون اس شخص کو پسند نہیں کرتی تھیں، وہ خاتون ثیبہ (بیوہ یا مطلقہ) تھیں، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس بات کا ذکر کیا، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے نکاح کو کالعدم قرار دیا۔