نَا نَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّهُ قَالَ فِي قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى : " فَلا تَعْضُلُوهُنَّ أَنْ يَنْكِحْنَ أَزْوَاجَهُنَّ إِذَا تَرَاضَوْا بَيْنَهُمْ بِالْمَعْرُوفِ سورة البقرة آية 232 ، قَالَ : حَدَّثَنِي مَعْقِلُ بْنُ يَسَارٍ الْمُزَنِيُّ أَنَّهَا نزلت فِيهِ ، قَالَ : كُنْتُ زَوَّجْتُ أُخْتًا لِي مِنْ رَجُلٍ فَطَلَّقَهَا حَتَّى انْقَضَتْ عِدَّتُهَا ، ثُمَّ جَاءَ يَخْطُبُهَا ، فَقُلْتُ لَهُ : زَوَّجْتُكَ وَفَرَشْتُكَ وَأَكْرَمْتُكَ فَطَلَّقْتَهَا ، ثُمَّ جِئْتُ تَخْطُبُهَا لا وَاللَّهِ لا تَعُودُ إِلَيْهَا أَبَدًا ، قَالَ : وَكَانَ الرَّجُلُ لا بَأْسَ بِهِ وَكَانَتِ الْمَرْأَةُ تُرِيدُ أَنْ تَرْجِعَ إِلَيْهِ ، قَالَ : فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى هَذِهِ الآيَةَ ، فَقُلْتُ : الآنَ أَفْعَلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَزَوَّجْتُهَا إِيَّاهُ " ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ عَبَّادُ بْنُ رَاشِدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، وَسَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ مَعْقِلٍ .سیدنا حسن بصری رحمہ اللہ، اللہ کے اس فرمان کے بارے میں بیان کرتے ہیں: ”تو تم ان عورتوں کو اس بات سے منع نہ کرو کہ وہ (اپنے سابقہ) شوہروں کے ساتھ شادی کر لیں، اگر وہ مناسب طور پر آپس میں (دوبارہ شادی کرنے پر) راضی ہوں۔“ حسن بصری رحمہ اللہ نے فرمایا: سیدنا معقل بن یسار مزنی رضی اللہ عنہ نے مجھے بتایا: یہ آیت ان کے بارے میں نازل ہوئی تھی۔ انہوں نے اپنی بہن کی شادی ایک شخص کے ساتھ کی۔ اس شخص نے اس خاتون کو طلاق دے دی۔ یہاں تک کہ اس عورت کی عدت گزر گئی۔ پھر اس شخص نے دوبارہ اس خاتون کے ساتھ شادی کرنے کا پیغام بھیجا۔ تو میں نے اس سے کہا: میں نے تمہارے ساتھ (اپنی بہن) کی شادی کی، اسے تمہاری بیوی بنایا، تمہاری عزت افزائی کی اور تم نے اسے طلاق دے دی۔ اب پھر تم نکاح کا پیغام لے کر آ گئے ہو۔ نہیں! اللہ کی قسم تم اسے دوبارہ کبھی بھی حاصل نہیں کر سکو گے۔ سیدنا معقل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اس شخص میں اور کوئی خرابی نہیں تھی، اور وہ عورت بھی اس کے ساتھ شادی دوبارہ کرنا چاہتی تھی۔ تو اللہ نے یہ آیت نازل کی۔ (سیدنا معقل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں) میں نے کہا: یا رسول اللہ! اب میں ایسا ہی کروں گا۔ پھر میں نے عورت کی شادی اس شخص کے ساتھ کر دی۔ عباد بن راشد نے حسن بصری رحمہ اللہ کے حوالے سے اسی طرح نقل کیا ہے۔ سعید نے قتادہ کے حوالے سے، حسن بصری رحمہ اللہ کے حوالے سے، سیدنا معقل رضی اللہ عنہ سے نقل کیا ہے۔