نَا نَا أَبُو عَلِيٍّ الْمَالِكِيُّ مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، نَا أَبُو مُوسَى ، نَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّ مَعْقِلَ بْنَ يَسَارٍ زَوَّجَ أُخْتًا لَهُ فَطَلَّقَهَا الرَّجُلُ ثُمَّ أَنْشَأَ يَخْطُبُهَا ، فَقَالَ : زَوَّجْتُكَ كَرِيمَتِي فَطَلَّقْتَهَا ، ثُمَّ أَنْشَأْتَ تَخْطُبُهَا ، فَأَبَى أَنْ يُزَوِّجَهُ وَهَوِيَتْهُ الْمَرْأَةُ ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ تَعَالَى هَذِهِ الآَيَةَ وَإِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَبَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ فَلا تَعْضُلُوهُنَّ أَنْ يَنْكِحْنَ أَزْوَاجَهُنَّ سورة البقرة آية 232 " ، هَذَا حَدِيثٌ صَحِيحٌ أَخْرَجَهُ الْبُخَارِيُّ . عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْوَارِثِ ، وَعَنْ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي عُمَرَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ طَهْمَانَ ، عَنْ يُونُسَ بِهِ.سیدنا حسن بصری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ نے اپنی بہن کی شادی کی۔ ان کے شوہر نے انہیں طلاق دے دی۔ میں نے اپنی (معزز بہن) کے ساتھ تمہاری شادی کی اور تم نے طلاق دے دی۔ اب پھر تم نے نکاح کا پیغام بھیجا ہے۔ سیدنا معقل رضی اللہ عنہ نے اپنی بہن کی شادی اس کے ساتھ کرنے سے انکار کر دیا، لیکن وہ خاتون اس شخص کے ساتھ شادی کرنا چاہتی تھی۔ تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل کی: ”جب تم عورتوں کو طلاق دے دو، اور ان کی عدت پوری ہو جائے، تو تم انہیں اس بات سے منع نہ کرو کہ وہ (اپنے سابقہ) شوہروں کے ساتھ شادی کر لیں۔“ یہ حدیث صحیح ہے۔ امام بخاری رحمہ اللہ نے اسے ابومعمر کے حوالے سے عبدالوارث کے حوالے سے یونس سے نقل کیا ہے۔ اس کے علاوہ احمد بن ابوعمرو کے حوالے سے ان کے والد کے حوالے سے ابراہیم بن طہمان کے حوالے سے یونس سے نقل کیا ہے۔