سنن الدارقطني
كتاب الحدود والديات وغيره— حدود کا بیان
كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ باب: حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
حدیث نمبر: 3508
نَا أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ ، نَا عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ الْهَيْثَمِ ، نَا أَبُو الْيَمَانِ ، نَا شُعَيْبٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، أنا أَبُو إِدْرِيسَ عَائِذُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّ عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتِ وَقَدْ شَهِدَ بَدْرًا وَهُوَ أَحَدُ النُّقَبَاءِ لَيْلَةَ الْعَقَبَةِ أَخْبَرَهُ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ نَحْوَهُ ، فَقَالَ فِيهِ : " وَمَنْ أَصَابَ شَيْئًا مِنْ ذَلِكَ فَعُوقِبَ بِهِ فِي الدُّنْيَا ، فَهُوَ لَهُ كَفَّارَةٌ ".محمد محی الدین
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ جو غزوہ بدر میں شریک ہوئے ہیں اور شب عقبہ کے نقباء میں سے ایک ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (اس کے بعد انہوں نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے)۔ تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: ”جو شخص ان میں سے کسی ایک جرم کا ارتکاب کر لے اور اسے دنیا میں اس کی سزا دے دی جائے، تو یہ اس کے لیے کفارہ بن جائے گی۔“