سنن الدارقطني
كتاب الحدود والديات وغيره— حدود کا بیان
كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ باب: حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
نَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي الثَّلْجِ ، نَا عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ ، نَا غُنْدَرٌ ، نَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا إِدْرِيسَ الْخَوْلانِيَّ ، أَنَّهُ سَمِعَ عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتِ ، يَقُولُ : بَايَعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَهْطٍ ، فَقَالَ : " أُبَايِعُكُمْ عَلَى أَنْ لا تُشْرِكُوا بِاللَّهِ شَيْئًا ، وَلا تَسْرِقُوا ، وَلا تَزْنُوا ، وَلا تَقْتُلُوا أَوْلادَكُمْ ، وَلا تَأْتُوا بِبُهْتَانٍ تَفْتَرُونَهُ بَيْنَ أَيْدِيكُمْ وَأَرْجُلِكُمْ ، وَلا تَعْصُونِي فِي مَعْرُوفٍ ، فَمَنْ وَفَّى مِنْكُمْ فَأَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ تَعَالَى ، وَمَنْ أَصَابَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا يَعْنِي : فَأُقِيمَ عَلَيْهِ الْحَدُّ فَهُوَ لَهُ طَهُورٌ ، وَمَنْ سَتَرَهُ اللَّهُ تَعَالَى فَذَلِكَ إِلَى اللَّهِ ، إِنْ شَاءَ عَذَّبَهُ ، وَإِنْ شَاءَ غَفَرَ لَهُ " ،.سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے چند ساتھیوں سمیت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اس بات پر تم سے بیعت لیتا ہوں، تم کسی کو اللہ کا شریک قرار نہیں دو گے، تم چوری نہیں کرو گے، تم زنا نہیں کرو گے، تم اپنی اولاد کو قتل نہیں کرو گے، تم کسی پر زنا کا جھوٹا الزام نہیں لگاؤ گے، تم بھلائی کے کام میں نافرمانی نہیں کرو گے، تم میں سے جو شخص عہد کرے گا، پورا کرے گا، اس کا اجر اللہ کے ذمے ہو گا، اور جو شخص ان میں سے کسی ایک جرم کا ارتکاب کر لے، یعنی اس پر اس کی حد بھی جاری ہو جائے، تو یہ اس کے لیے پاکی کا باعث بنے گی اور جس شخص کی اللہ پردہ پوشی کر لے، تو اس کا معاملہ اللہ کے سپرد ہو گا، اگر وہ چاہے، تو (آخرت میں) اسے عذاب دے گا اور اگر چاہے گا، تو اس کی مغفرت کر دے گا۔“