سنن الدارقطني
كتاب الحدود والديات وغيره— حدود کا بیان
كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ باب: حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
نَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ ، نَا الْحَسَنُ بْنُ مُكْرَمٍ ، نَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، نَا يُونُسُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، قَالَ : قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " بَايِعُونِي أَنْ لا تُشْرِكُوا بِاللَّهِ شَيْئًا ، وَلا تَسْرِقُوا ، وَلا تَزْنُوا ، وَلا تَقْتُلُوا أَوْلادَكُمْ ، وَلا تَأْتُونَ بِبُهْتَانٍ تَفْتَرُونَهُ بَيْنَ أَيْدِيكُمْ وَأَرْجُلِكُمْ ، وَلا تَعْصُونِي فِي مَعْرُوفٍ ، فَمَنْ وَفَّى مِنْكُمْ فَأَجْرُهُ عَلَى اللَّهِ ، وَمَنْ أَصَابَ مِنْ ذَلِكَ فَعُوقِبَ بِهِ فَهُوَ كَفَّارَةٌ لَهُ ، وَمَنْ أَصَابَ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا فَسَتَرَهُ اللَّهُ فَأَمْرُهُ إِلَى اللَّهِ ، إِنْ شَاءَ عَاقَبَهُ ، وَإِنْ شَاءَ عَفَا عَنْهُ " .سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا: ”تم اس بات پر میری بیعت کرو، تم کسی کو اللہ کا شریک قرار نہیں دو گے، تم چوری نہیں کرو گے، تم زنا نہیں کرو گے، تم اپنی اولاد کو قتل نہیں کرو گے، تم کسی پر زنا کا جھوٹا الزام نہیں لگاؤ گے، تم بھلائی کے کام میں میری نافرمانی نہیں کرو گے۔ تم میں سے جو شخص اس (عہد کو) پورا کرے گا، اس کا اجر اللہ تعالیٰ کے ذمے ہو گا، جو شخص ان میں سے کسی جرم کا ارتکاب کر لے اور اسے سزا دے دی جائے، تو یہ اس کے لیے کفارہ ہو گی، اور اگر کوئی شخص کسی جرم کا ارتکاب کرے اور اللہ تعالیٰ اس کا پردہ رکھ لے، تو اب اس کا معاملہ اللہ کے سپرد ہو گا، اگر وہ چاہے گا، تو (آخرت میں) اسے سزا دے گا اور اگر چاہے گا، تو اسے معاف کر دے گا۔“