سنن الدارقطني
كتاب الحدود والديات وغيره— حدود کا بیان
كِتَابُ الْحُدُودِ وَالدِّيَاتِ وَغَيْرِهِ باب: حدود اور دیات وغیرہ کے بارے میں روایات
حدیث نمبر: 3503
نَا أَبُو حَامِدٍ الْحَضْرَمِيُّ إِمْلاءً ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ الزِّيَادِيُّ ، نَا الْفُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، نَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنِ ابْنٍ لِخُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ أَصَابَ حَدًّا أُقِيمَ عَلَيْهِ ذَلِكَ الْحَدُّ ، فَهُوَ كَفَّارَةُ ذَنْبِهِ " .محمد محی الدین
سیدنا خزیمہ بن ثابت انصاری کے صاحبزادے اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص کسی قابل حد جرم کا ارتکاب کرے اور اس پر حد جاری ہو جائے، تو یہ اس کے گناہ کا کفارہ بن جائے گی۔“